Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں حادثہ، دو گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ( فوٹو: محمکہ شہری دفاع)
سعودی شہری دفاع کی ٹیموں نے سنیچر کو جدہ میں ٹریفک حادثے کے بعد دو گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، دو افراد زخمی ہوئے۔
محکمہ شہری دفاع نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ’ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے ایکس اکاونٹ پر حادثے کے بعد گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

شیئر: