Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسات میں احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے، ٹریفک پولیس کا انتباہ 

گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھاجائے (فوٹو، ایس پی اے)
 سعودی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات بارش کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔  
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ بارش میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے احتیاط ضروری ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ ایکس پر کہا ہے کہ بارش کے باعث راستوں میں پھسلن پیدا ہوجاتی ہے اور سڑک پر ٹائروں کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بارش کے دوران خاص کرہائی وے پرسفر کرنے سے قبل گاڑی کا تفصیلی معائنہ کر لیا جائے تاکہ راستے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مقررہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے سے حادثات پرقابو پایاجاسکتا ہے۔ شاہراہوں پرسامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھا جائے تاکہ پھسلن کی صورت میں حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔ 

شیئر: