Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برساتی نالوں کو عبور کرنے پر10 ہزار ریال جرمانہ، شہری دفاع کا انتباہ

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ برسات میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پرعمل کریں(فوٹو، ایکس )
سعودی شہری دفاع نے موسم برسات کے حوالے سے یاددہانی کراتے ہوئے  کہا ہے کہ برساتی نالوں کو عبور کرنا قانون کی خلاف  ورزی ہے اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع نے اکاؤنٹ ایکس پر توجہ دلائی ہے کہ وادیوں اور گھاٹیوں سے  سیلابی ریلے کے دوران گزرنا قانون کی خلاف ورزی ہے اس پر دس ہزار ریال تک جرمانہ ہے۔ 
شہری دفاع نے  لوگوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی  کی خاطر سیلاب کے دوران وادیوں اور گھاٹیوں سے گزرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔ 
واضح رہے ان دنوں مملکت میں موسم برسات کاآغاز ہوچکا ہے۔ مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وادیوں اور نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریز کریں۔

شیئر: