سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نمائش کا انعقاد جدہ کے قدیم تاریخی علاقے البد میں واقع ’بیت النصیف ‘ میں کیا جائے گا جو 14 روز تک جاری رہے گی۔
نمائش میں آنے والوں کو یہاں کی قدیم طرز تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیاجائے گا۔ بلڈنگ آرٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طلبا و طلبات بھی نمائش میں خصوصی طورپرشرکت کریں گے جو اس شعبے کی اہمیت وافادیت سے شرکا کونہ صرف مطلع کریں گے بلکہ قدیم وتاریخی فنون کی دیکھ بھال اورانہیں نئے انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کریں گے۔
واضح رہے جدہ کے قدیم تاریخی علاقے ’البلد ‘ کی پرانی عمارتوں اورعہد رفتہ کے فن تعمیر کو جدت دینے اوران سے استفادے کےلیے باقاعدہ ڈپلومہ پروگرام جاری کیا گیا ہے جس کے پہلے بیج میں 12 طلبا و طالبات شریک ہیں۔
بلڈنگ آرٹ ڈپلومہ پروگرام کا کورس 2 سالہ ہے جس میں تعمیر وتزئین کے حوالے سے عہد رفتہ کے طریقوں کو اجاگر کرتے ہوئے طلبا کو اس کی تعلیم دی جاتی ہے۔