Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اجازت کے بغیر عطیات جمع کرنا سعودی قوانین کی خلاف ورزی‘

عطیات بھیجنے اور وصول کرنے والا واحد ادارہ شاہ سلمان مرکز ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’بیرون مملکت عطیات بھیجنے اور وصول کرنے والا واحد ادارہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ متعلقہ اداروں سے پرمٹ کے بغیر عطیات جمع کرنا سعودی عرب کے مقررہ قوانین کی خلاف ورزی ہے جو شخص بھی بغیر پرمٹ عطیات جمع کرے گا یا عطیات دے گا اس کا قانونی مواخذہ ہوگا‘۔ 
وزارت داخلہ نے یہ وضاحتی بیان غزہ کے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عطیات مہم  شروع کرنے کی  ہدایت کے حوالے سے جاری کیا ہے۔ 
سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق ’ساھم‘ پورٹل کے ذریعے فلسطینیوں کے لیے عطیات مہم چلائی جارہی ہے۔ ساہھم پورٹل شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ماتحت ہے۔ 

شیئر: