Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کا خطبہ غزہ عطیات مہم پر دیا جائے، وزیر اسلامی امور

عطیہ مہم میں لوگ بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی تمام مساجد میں کل 3 نومبر 2023 کو جمعہ کے  خطبات غزہ پٹی کے فلسطینی بھائیوں کے لیے جاری عطیات مہم میں حصہ لینے کے موضوع پر ہوں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت بھر میں جامع مساجد کے خطیبوں کو تحریری طور پر ہدایت دی ہے کہ وہ جمعے کا خطبہ فلسطینیوں کی مدد کے موضوع پر  دیں۔ تمام لوگوں کو عطیات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں اعلی قیادت کی ہدایت پر ‘ساھم‘ (حصہ لیجئے)  پلیٹ فارم پر عطیات مہم جاری کی ہے۔ 
اس حوالے سے بڑے پیمانے پرغزہ پٹی کے متاثرین کےلیے عطیات جمع کیے جارہے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین جبکہ ولی عہد کی جانب سے 50 ملین ریال عطیہ کیے گئے ہیں۔
عطیہ مہم میں سعودی شہری اورمملکت میں مقیم غیرملکی بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔

شیئر: