سوڈان کے لیے امدادی مہم، 30 لاکھ ریال عطیات جمع
’کنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے تحت ہونے والی مہم میں 11825 افراد نے عطیات دی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سوڈان کے لیے عوامی عطیات مہم میں جمع کی گئی رقم 30 لاکھ ریال تک پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے تحت ہونے والی مہم میں 11825 افراد نے عطیات دی ہیں۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر سوڈانی عوام کی مدد کے لیے قومی امدادی مہم شروع کی گئی ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امدادنے کہا ہے کہ ’سوڈانی عوام کی مدد کے لیے جاری مہم ’ساهم‘ پورٹل کے ذریعہ کی جارہی ہے‘۔
’عطیات جمع کرانے کے خواہشمند ساهم پورٹل کے ذریعہ حصہ لے سکتے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سوڈانی عوام اس وقت سخت مشکل میں ہے اور اس کا ساتھ دینا ہم سب پر لازمی ہے‘۔