Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر 32 فیصد زیادہ رقم خرچ

اس شعبے میں مجموعی طور پر 19.2 ارب ریال استعمال کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ شماریات نے 2022 کے حوالے سے ملک میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے بارے میں اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق محکمہ شماریات کا  کہنا ہے’ 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران سعودی عرب میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر 32.7 فیصد  رقم زیادہ خرچ کی گئی۔ مجموعی رقم 19.2 ارب ریال استعمال کی گئی‘۔ 
محکمہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ’ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر سرکاری سیکٹر میں مجموعی فنڈنگ 11.1 ارب ریال کی ہوئی۔ یہ اس شعبے میں مجموعی فنڈنگ کا 58 فیصد ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر نے 7.5 ارب ریال خرچ کیے۔ اس میں اس کا حصہ 39 فیصد کے لگ بھگ ہے‘۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے’ 2022 میں تعلیم کے شعبے پر تین فیصد  فنڈنگ ہوئی۔ 558 ملین ریال خرچ کیے گئے‘۔ 
 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں سکالرز کی تعداد میں 21.6 فیصد کا  اضافہ ہوا۔ سکالرز کی تعداد 30.16 تک پہنچ گئی۔
تعلیم کے شعبے میں سکالرز کی تعداد کا تناسب 89 فیصد رہا۔ 26.75  ہزار سکالرز تعلیم کے شعبے میں ریکارڈ پر آئے ہیں۔  

شیئر: