Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات

انسانی ہمدردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور خدمات کے سربراہ اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ سے اتوار کو ریاض میں اسلامی ترقیاتی بینک ( آئی ڈی پی ) کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شاہ سلمان مرکز اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان جاری امدادی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں جیسے ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ فار افغانستان اور انٹرنیشنل اسلامک فنڈ  فار چیریٹیبل ورکس میں تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انسانی ہمدردی کے شعبے میں تعاون کے امکانات بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔
ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے شاہ سلمان مرکز کے پروفیشنل لیول، اس کے بہت سے منصوبوں اور دنیا کے مختلف حصوں میں متاثرہ لوگوں کےلیے اس کی خدمات کی تعریف کی جس نے اسے ایک اچھی بین الاقوامی  ساکھ اور نمایاں مقام دیا ہے۔

شیئر: