سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر احمد علی البیز سے ریاض میں اقوام متحدہ کی بچوں اور مسلح تنازعات کی خصوصی نمائندہ ورجینا گامبا نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں مسلح تنازعات میں متاثر ہونے والے بچوں کی انسانی امداد اور ریلیف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق ورجینا گامبا نے شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی تنظیموں کے اسٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے سعودی ایجنسی کی امداد اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز لبنان، پاکستان اور موریطانیہ میں اپنے منصوبے اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے موریطانیہ میں ایک میڈیکل پروجیکٹ کا انعقاد کیا جو 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہا۔
مرکز نے لبنان میں ایمبولینس سروس کےلیے بھی فنڈ فراہم کیے جس نے گزشتہ ہفتے 67 مشن مکمل کیے۔
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں 460 ونٹر بیگ تقسیم کیے گئے جس سے تین ہزار 220 افراد نے فائدہ اٹھایا۔