Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو امریکہ کو ’سخت نقصان‘ پہنچے گا: ایران

ایران کے وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ ’امریکیوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ روکیں۔‘ (فوٹو: روئٹرز)
ایران کے وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد نہ کیا تو  امریکہ کو ’سخت نقصان‘ پہنچے گا۔
روئٹرز کے مطابق ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے اتوار کو ایران کے وزیر دفاع کے حوالے سے یہ بیان شائع کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ ’امریکیوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ روکیں اور جنگ بندی پر عمل درآمد کریں، دوسری صورت میں انہیں سخت نقصان پہنچے گا۔‘
سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف حماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیلی دفاعی فورسز فلسطین کے عسکریت پسند گروپ حماس کو شکست دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران امریکہ کو فلسطین اسرائیل تنازع میں ’فوجی طور پر ملوث‘ سمجھتا ہے۔

شیئر: