Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں امریکی فوجی ہلاک

سٹاف سارجنٹ کی موت کے بارے میں فی الحال تفتیش کی جا رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
قطر کے العدید ایئربیس پر امریکی فوجی 33 سالہ فلیکس اے بیریس کی ہلاکت ہوئی جسے طبی موت قرار دیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے گذشتہ روز اتوار کو سٹاف سارجنٹ کی موت کے بعد بتایا ہے کہ فی الحال حادثے کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
ہیوسٹن، ٹیکساس سے آنے والے امریکی فوجی بیریس کو 160 ویں سگنل بریگیڈ کے اندر 25 ویں سگنل بٹالین میں تفویض کیا گیا تھا۔
العدید ایئربیس پر یہ سگنل بٹالین امریکی آرمی نیٹ ورک انٹرپرائز ٹیکنالوجی کمانڈ کا حصہ ہے۔

شیئر: