واشنگٹن۔۔۔۔جمہوریت کے دفاعی ادارے کے نائب سربراہ جوناتھ شینذر نے بتایا ہے کہ قطر میں امریکہ کے فوجی اڈے العدید کو 4میں سے کسی ایک مقام پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔ انہو ں نے امریکی ایوان نمائندگان میں امور مشرق وسطیٰ کمیٹی کے اجلاس کے دوران امریکہ اور قطر کے تعلقات پر اپنی شہادت قلم بند کراتے ہوئے کہا کہ قطر میں فوجی اڈے کے متبادل مقامات کا جائزہ ضروری ہوگیا ہے۔ قطر مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے کا میزبان ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ابوظبی کے الظفرہ، اردن کے شہیدموفق السلطی اڈے ، بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس ا ور عراقی کردستان کے اربیل انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر امریکہ کا فوجی اڈہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔