Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض ایئر مزید طیاروں کے سودے کا جلد اعلان کرے گی ‘

ریاض ایئر وائڈ باڈی بوئنگ 787 کے 72 طیاروں کا سودا کرچکی ہے (فوٹو: ریاض ایئر)
سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے کہا ہے کہ’ آئندہ ہفتوں کے دوران بڑی تعداد میں  نیرو باڈی( کم مسافت) کے طیاروں کے سودے کا اعلان کیا جائے گا‘۔ 
ٹونی ڈگلس کو مارچ 2023 کے دوران ریاض ایئر کا سی ای او مقرر کیا گیا وہ پہلے الاتحاد ایئر ویز کے سی ای او تھے۔ ریاض ایئر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی کمپنی ہے۔ 
ٹونی ڈگلس کا کہنا ہے کہ’ ریاض ایئر اس سے قبل وائڈ باڈی بوئنگ 787 کے 72 طیاروں کا سودا کرچکی ہے‘۔ 
 ریاض ایئر کی جانب سے 13 سے 17 نومبر کے دوران دبئی ایئر شو میں نئے سودے کا اعلان متوقع ہے۔  
ریاض ایئر کا سی ای او نے یہ نہیں بتایا کہ نیرو باڈی طیارے کتنی تعداد میں خریدے جائیں گے تاہم انہوں نے یہ کہا ان کی تعداد بہت زیادہ ہوگی۔ 
ٹونی ڈگلس  کا کہنا تھا کہ’ قطر ایئر ویز کے قیام کے بعد ریاض ایئر سب سے بڑی فضائی کمپنی ثابت ہوگی۔ یہ  کمپنی  تیزی سے ترقی کرنے والی سعودی معیشت اور مملکت میں سیاحت کے فروغ کے پلان سے مستفید ہوگی‘۔ 
 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’ نئی کمپنی کسی اور کمپنی کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گی‘۔ 
ریاض ایئر پہلے یورپی ممالک، امریکہ کے مشرقی ساحل اور کینیڈا کے بڑے شہروں کے لیے پروازیں چلائے گی۔ پروگرام  کے مطابق ریاض ایئر کی پہلی پرواز 2025 کی دوسری سہ ماہی میں چلائی جائے گی۔ 
ٹونی ڈگلس کا کہنا تھا ’ مقررہ وقت تک ریاض ایئر بڑے ایئرپورٹس پر اپنی جگہ بناچکی ہوگی حالانکہ لندن کے ہیتھرو جیسے ایئرپورٹس اب اپنی گنجائش کی انتہائی حد کو چھو رہے ہیں۔ معاملہ آسان نہیں ہوگا‘۔

شیئر: