Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں ریاض ایئرپورٹ سے 6.3 ملین افراد نے سفر کیا 

موسم گرما کے دوران کنگ خالد ایْئرپورٹ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کی مطارات الریاض کمپنی نے کہا ہے کہ’ 15 جون سے 19 اگست تک سمر سیزن اور سکول واپسی کی پروازوں کا پروگرام کامیاب رہا۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے  اس دوران 6.3 ملین افراد نے سفر کیا‘۔ 
اخبار24 کے مطابق مطارات الریاض کمپنی نے جو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انتظامات چلاتی ہے کہا کہ موسم گرما کے دوران کنگ خالد ایْئرپورٹ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے۔
تین اگست کو ایک لاکھ 13 ہزار300 افراد نے سفر کیا جبکہ 25 جون کو 738 پروازوں کی آمد و روانگی ہوئی۔
کمپہنی کا کہنا ہے کہ’ 23 جون کو ایئرپورٹ سے ایک لاکھ  15 ہزار 600 لیگج منتقل کیے گئے۔ یہ ایک روز کے دوران مسافروں کے لگیج کی منتقلی کی سب سے بڑی تعداد ہے‘۔ 
 ’موسم گرما کے دوران داخلی پروازوں سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2.9 ملین افراد نے سفر کیا جبکہ اس عرصے کے دوران 3.4 ملین سے زیادہ بین  الاقوامی مسافروں نے سفر کیا۔ ان کی مجموعی تعداد 6.3 ملین کی حد عبور کر گئی‘۔ 
مطارات الریاض کمپنی کا کہنا ہے’ موسم گرما کے دوران  کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 40.2 ہزار  پروازیں روانہ ہوئیں۔ داخلی پروازوں کی تعداد 19.3 ہزار جبکہ بین الاقوامی پروازوں کی کل تعداد 20.8 ہزار رہی‘۔ 
مطارات الریاض کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین مساعد الداود نے بتایا کہ’ اعدادوشمار ایک جانب معیشت کے مستحکم ہونے اور دوسری جانب علاقائی و بین الاقوامی سطح پر کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حیثیت کی عکاسی کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: