مسجد الحرام کے فانوس اور قمقمے اسلامی آرٹ کا شاہکار
مسجد الحرام کے فانوس اور قمقمے اسلامی آرٹ کا شاہکار
منگل 7 نومبر 2023 5:29
مسجد الحرام کے تمام فانوس اور قمقمے ایل ای ڈی سسٹم سے آراستہ ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے فانوس اور خصوصی قمقمے سونے کے پانی سے آراستہ ہیں اور یہ اسلامی آرٹ کا شاہکار ہیں۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کی مختلف عمارتوں، دالانوں اور صحنوں میں دلکش گل بوٹے اور ان میں نصب فانوس اور منفرد قسم کی شمعیں اسلامی طرز کی عکاس ہیں۔
مسجد الحرام کے فانوس اور قمقمے ایل ای ڈی سسٹم سے آراستہ ہیں۔ جس سے روشنی کا معیار بہتر اور بجلی بھی کم خرچ ہوتی ہے۔
سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے اور یہ سٹین لیس سٹیل سے تیار کیے گئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
تمام فانوس اور شمعیں مسجد الحرام کے طرز تعمیر سے ہم آہنگ ہیں۔ ان پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے اور یہ سٹین لیس سٹیل سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان کی موٹائی 2 میکرون اور ایک فانوس کا وزن 280 کلو گرام ہے۔
مسجد الحرام کے فانوسوں کو جھٹکوں یا نشانات لگنے سے بچانے کے لیے خاص قسم کا مادہ بھی چڑھایا گیا ہے۔