مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں باب الفتح کے مینارے پر سنہرے رنگ کا ہلال نصب کیا گیا ہے۔
حرمین شریفین کی نگہداشت کرنے والے ادارے نے آفیشنل ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں جس میں بتایا گیا کہ مینارے عموما اسلامی فن تعمیر اور خصوصا مسجد الحرام کے قابل دید مقامات میں شمار ہوتے ہیں۔
ضمن الأعمال الإنشائية بالمسجد الحرام تم تركيب هلال منارة باب الفتح والذي يعتبر آخر هلال يتم تركيبه، حيث يتجاوز طول المنارة أكثر من 130 متر، ويصل ارتفاع الهلال ما يقارب 9 أمتار وقاعدته بعرض 2 متر. pic.twitter.com/CzfG9lhK3z
— الهيئة العامة للعناية بشؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) October 31, 2023
مسجد الحرام میں تیرہ مینارے ہیں۔ ہر مینارے پر سنہرے رنگ کا ہلال نصب ہے۔
مسجد الحرام کے میناروں میں نصب کیے جانے والے سنہرے ہلال کاربن فائبر سے تیار کردہ ہیں جسے مضبوط مانا جاتا ہے۔ اس میں موسمیاتی اثرات کو برداشت کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ہلال پر سنہرے رنگ کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ سنہرا رنگ ہلال کے حسن اور اس کی چمک دمک کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
منارة باب الفتح شاهدة على تركيب آخر هلال من أهلة #المسجد_الحرام. pic.twitter.com/VbaDs43HM3
— الهيئة العامة للعناية بشؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) October 31, 2023