حائل ریجن میں قتل کیس میں سعودی شہری کو سزائے موت
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کی تھی (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے حائل ریجن کے حکام نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو منگل کو سزائے موت دی ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری ابراہیم بن مقبل بن وراد العبدی الشمری نے جھگڑے کے بعد ہموطن حمود بن رجا بن غازی الشمری کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ ’ابراہیم الشمری قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرکےعدالت میں پیش کیا‘۔
قتل کا الزام ثابت ہونے پر ابراہیم الشمری کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔
ایوان شاہی کی طرف سےعدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پرمنگل کو فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔