سعودی عرب کے الجوف ریجن میں سنیچر کو سعودی شہری کو قتل کیس میں سزائے موت دے دی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی شہری شعیب بن سایر نے اپنے ہم وطن جھاد بن عید پرفائرنگ کی جس سے وہ ہلاک ہوگیا تھا‘۔
’ملزم کو قانون نافذ کرنے والی ٹیم نے حراست میں لے کر آلہ قتل کے ساتھ مقدمہ شرعی عدالت میں پیش کیا جہاں جرم ثابت ہونے پرسزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا‘۔
اپیل کورٹ نے سابقہ عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔
عدالت عظمی اور بعدازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق ہونے کے بعد وزارت داخلہ نےعدالتی فیصلے پرعمل درآمد کردیا۔