Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کتب میلہ دسمبر میں ہو گا، تیاریاں شروع 

میلے کا افتتاح 7 دسمبر کو سپرڈوم میں ہوگا جو 16 دسمبر تک جاری رہے گا (فوٹو، ایکس)
سعودی عرب میں ادب، نشر و اشاعت اور ترجمے کے ادارے نے کہا ہے کہ جدہ کتب میلہ 7 تا 16 دسمبر کو سپرڈوم میں منعقد ہو گا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مذکورہ ادارہ مملکت بھر میں کتابوں کی نمائش کا وسیع پروگرام رکھتا ہے۔ 
جدہ کتب میلہ 2023 میں 400 سے زیادہ سعودی، بین الاقوامی اور عرب ناشران شریک ہوں گے۔ 
جدہ کتب میلے میں مختلف ثقافتی اور معلومات افزا پروگرام ہوں گے۔ معاشرے کے مختلف طبقوں کی ضروریات اور ذوق و مزاج کو مدنظر رکھ کر پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
لیکچرز، ثقافتی سیمینارز ہوں گے جن میں دانشور اور منتخب ماہرین شریک ہوں گے۔ مشاعرے اور تھیٹر کے پروگرام ہوں گے بچوں کے حوالے سے تعلیمی و تربیتی گوشے سجائے  جائیں گے۔ مانجا آرٹ کی نمائش بھی ہو گی۔ باتصویر کہانیوں کامکس کا پروگرام بھی ہو گا۔ 
جدہ کتب میلہ سال رواں کے دوران ادب، نشر و اشاعت اور ترجمے کے ادارے کے  زیر اہتمام مملکت میں ہونے والی چوتھی نمائش ہو گی اس سے قبل مارچ میں الشرقیہ ریجن میں نمائش ہو چکی ہے۔ اس کے بعد جون میں مدینہ منورہ میں نمائش منعقد کی جا چکی ہے۔ ستمبر کے آخر میں ریاض میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش منعقد کی جا چکی ہے۔

شیئر: