Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشیائے خورونوش کی درآمد کا سرٹیفکیٹ مجاز اداروں سے حاصل کیا جائے، فوڈ اتھارٹی

’حلال‘ اشیائے کی درآمد کے لیے غیررجسٹرڈ اداروں کے سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں(فوٹو، ایکس)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اداروں کی جانب سے جاری کیے جانے والے غذائی اشیا کے بارے میں ’الحلال‘ سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔
اخبار  24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے ایوانہائے صنعت و تجارت کے نام اپنے خط میں توجہ دلائی ہے کہ ’یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ غذائی اشیا درآمد کرنے والی بعض کمپنیاں غیر رجسٹرڈ اداروں کے جاری کردہ پرمٹ پیش کررہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے‘۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حلال سینٹر نے جن اداروں کو اس بات کا مجاز بنایا ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیا کے حلال ہونے کے بارے میں سرٹیفکیٹ جاری کریں انہی اداروں کے سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوتے ہیں ان کے علاوہ کسی کو بھی کھانے پینے کی کسی بھی چیز کے بارے میں ان کے حلال ہونے کا پرمٹ جاری کرنے کی اجازت نہیں۔ 
ایس ایف ڈی اے نے ایوانہائے صنعت و تجارت کے نام اپنے خط میں ان  اداروں کی ایک فہرست بھی منسلک  کی ہے جنہیں دنیا کے مختلف ملکوں میں غذائی اشیا کے بارے میں حلال پرمٹ جاری کرنے کی اجازت ہے۔ 

شیئر: