ریاض : سربراہی اجلاسوں کی کوریج کے لیے ’میڈیا سینٹر‘ کی مقبولیت
عظیم الشان میڈیا سینٹر18 ہزار مربع میٹرپرقائم کیا گیا ہے(فوٹو،ایکس)
سعودی دارالحکومت ریاض میں تین سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کے موقع پر ’واحۃ الاعلام‘ (ابلاغی مرکز) نے شائقین کو مملکت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تعارف 6 پویلینز کے ذریعے کرایا۔
اخبار 24 کے مطابق نیوم منصوبے پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔
کھیلوں کی وزارت العلا رائل کمیشن، عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، الدرعیہ کمپنی، سعودی ترقیاتی فنڈ، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات، سعودی التصدیر بینک، سپورٹس ٹریک منصوبہ، کنوز انشیٹو، روایتی آرٹ کا رائل انسٹی ٹیوٹ اور جاھز کمپنی نے تعارفی پروگرام میں حصہ لیا۔
اس موقع پر الواحہ تھیٹر کا اہتمام پہلی بار کیا گیا جہاں متعدد مباحثے ہوں گے۔ ریاض میں ہونے والے سربراہی اجلاسوں کے ایجنڈے میں شامل موضوعات مباحثوں کا حصہ بنیں گے۔
یاد رہے کہ واحۃ الاعلام 18 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ یہاں سے گزرنے والے شائقین کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا وہ قومی منصوبوں کی سیر کررہے ہیں۔