Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: عرب سربراہ کانفرنس کے لیے خصوصی میڈیا سینٹر

سعودی وزیر اطلاعات میڈیا سینٹر کی نگرانی کر رہے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے 32ویں عرب سربراہ کانفرنس کی عالمی سطح پر کوریج کے لیے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ میڈیا سینٹر قائم کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات سلمان الدوسری میڈیا سینٹر کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے الخالدیہ محلے کے لیلتی ہال میں سو سے زیادہ سعودی اور غیرملکی چینلز ااور ذرائع ابلاغ کے نمائندے میڈیا سینٹر پہنچ چکے ہیں۔ کل جمعے کو ہونے والی سربراہ کانفرنس کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کریں گے۔ 

32ویں عرب سربراہ کانفرنس کی عالمی سطح پر کوریج کے لیے جدید ترین سہولتوں سے میڈیا سینٹر قائم کر دیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی اورعرب سیٹلائٹ چینلز کے نمائندوں نے سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے میں موجود امور و مسائل پر روشنی ڈالنے کے لیے سیاسی تجزیہ کاروں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔
عرب قائدین کی جدہ آمد اور کانفرنس کے ایجنڈے کے اہم مسائل کا منظر اور پس منظر پیش کیا جا رہا ہے۔ 
میڈیا سینٹر میں سکرینز لگائی گئی ہیں جن پر عرب قائدین کی جدہ ایئرپورٹ آمد اور وہاں سے رہائش منتقلی کے مناظر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔ 

شیئر: