Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان بیٹر رحمان اللہ گُرباز احمد آباد کی گلیوں میں پیسے کیوں تقسیم کر رہے تھے؟

سوشل میڈیا پر کرکٹ کے مداح افغان بیٹر رحمان اللہ گُرباز کو سراہ رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم سیمی فائنل تک تو نہیں پہنچ سکی لیکن اس ٹورنامنٹ کے دوران اپنے کھیل کے وجہ سے اس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
کرکٹ کی خبروں کی ویب سائٹ ’کرِک ٹریکر‘ کے مطابق اب افغانستان کے بیٹر رحمان اللہ گرُباز گراؤنڈ سے باہر بھی اپنے اچھے کاموں کی بدولت خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔
حال ہی میں رحمان اللہ گُرباز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں انڈیا کے شہر احمد آباد کی گلیوں میں ضرورت مند افراد میں خاموشی پیسے بانٹنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ وہ دیوالی کا تہوار منا سکیں۔
ویڈیو میں رحمان اللہ گرباز گلیوں اور فٹ پاتھوں پر سوئے ہوئے ضرورت مند افراد کے قریب چپکے سے رقم رکھتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر وہ اپنی کار میں وہاں سے روانہ ہو جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کرکٹ کے مداح افغان بیٹر کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران افغانستان کی ٹیم نے نو میچ کھیل کا چار میں فتح اپنے نام کی اور یوں ٹیم افغانستان چیمپیئن ٹرافی 2025 کے لیے اہل قرار پائی۔
افغانستان کی ٹیم اپنی مضبوط بولنگ کے لیے جانی جاتی ہے، اس مرتبہ انہوں نے کئی مواقع پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔ ایونٹ میں افغانستان کا شاندار کھیل کے بعد دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دینا دیر تک یاد رکھنے والا واقعہ ہے۔
اس ورلڈ کپ میں افغانستان احمد آباد سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ سے پانچ وکٹوں سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔
رحمان اللہ گُربار نے ورلڈ کپ کے نو میچوں میں 31 اعشاریہ 93 کی اوسط کے ساتھ 280 رنز سکور کیے جبکہ ابراہیم زردان نے ایک سینچری کے ساتھ 493 رنز بنائے۔
 

شیئر: