جدہ ابحر سی فرنٹ کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح
منصوبے پر 273 ملین ریال کی لاگت آئے گی (فوٹو ، سبق نیوز)
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے پیر کو ابحر سی فرنٹ کے نئے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابحر سی فرنٹ کا نیا منصوبہ سعودی وژن 2030 کے اہداف میں سے ایک ہے جس کا مقصد زندگی کا معیار بہتر بنانا اور بلدیاتی خدمات کو جدید شکل و صورت میں قائم کرنا ہے۔
ابحر سی فرنٹ کے منصوبے پر 273 ملین ریال کی لاگت آئے گی ۔ ترقیاتی منصوبہ 2 لاکھ 5 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے ۔اس کی لمبائی 2.7 کلو میٹر ہے۔
ابحر سی فرنٹ میں سمندری ٹریک، سبزہ زار، سائیکل ٹریک، ریتیلے ساحلِ، کارپارکنگ اور سیر کے لیے آنے والوں کو مختلف سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی عمارتیں شامل ہیں۔ بجلی، نکاسی آب اور بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات بھی ہیں۔