جدہ کے جنوبی ابحر فرنٹ منصوبے کی لاگت 229 ملین ریال
اتوار 12 جولائی 2020 9:50
’2.8 کلو میٹر طویل ساحل پر مجموعی طورپر 180 ہزار مربع میٹر علاقہ کی تعمیر نو ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ جنوبی ساحل پر شروع کیے جانے والے منصوبے کی لاگت 229 ملین ریال ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابحر جنوبی فرنٹ پراجیکٹ کے تحت 2.8 کلو میٹر طویل ساحل پر مجموعی طورپر 180 ہزار مربع میٹر علاقے کی تعمیر نو ہوگی۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جدہ کے رہائشیوں اور سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے اور وژن 2030 سے ہم آہنگ منصوبے کے تحت ساحلی علاقے میں سبزہ زاروں اور پلے ایریا کے علاوہ سمندر سے لطف اندوز ہونے کے لیے فی فرد کے لیے رقبہ وسیع کیا جائے گا‘۔
’میونسپلٹی نے ٹھیکیدار کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں جن پر 30 ماہ تک کام ہوگا‘۔
’منصوبے کے تحت ساحلی علاقے کی تعمیر کے علاوہ وہاں سمارٹ فوارے نصب کیے جائیں گے، مختلف خدمات کے مراکز تعمیر کیے جائیں گے اور تیرنے کے لیے مخصوص ساحل شامل ہوگا‘۔
یاد رہے کہ جدہ میونسپلٹی نے جنوبی ابحر فرنٹ منصوبے کے لیے کورنیش روڈ آج اتوار سے بند کر دی ہے۔