Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سبزی منڈی میں پہلی سعودی خاتون دکاندار

جود الرفاعی نے دیگر سعودی خواتین کے لیے بھی راہ ہموار کردی(فوٹو، ایکس )
سعودی خواتین نے اپنی محنت اورلگن سے یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔ دیگر شعبوں کی طرح اب جدہ کی مرکزی سبزی منڈی میں بھی سعودی خاتون دکانداردیکھی جاسکتی ہیں۔
جود الرفاعی وہ پہلی سبزی وپھل فروش سعودی خاتون   جنہوں نے اس پیشے میں قدم رکھا اوردیگرخواتین کے لیے بھی راہ ہموار کردی۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جود الرفاعی نے بتایا کہ کووڈ 19 کے آغازمیں 2019 کے آخری ایام میں جدہ سبزی منڈی میں دکان کھولی تھی۔ ابتدا میں مشکلات پیش آئیں لیکن اب صورتحال تسلی بخش ہے۔ 
جود الرفاعی نے امید ظاہر کی کہ دیگر سعودی خواتین بھی اس کی دیکھا دیکھی سبزی منڈی میں دکانیں قائم کرنے کی کوشش کریں گی ان کے ساتھ تعاون کروں گی۔ 

شیئر: