Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطی کی پہلی ہائیڈورجن ٹرین کا تجرباتی جائزہ 

ہائیڈروجن ٹرین ٹیکنالوجی کے تجربات کا آغاز 2018 میں جرمنی میں ہوا تھا(فوٹو، ایکس)
سعودی وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات  سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ کے چیئرمین انجینیئر صالح الجاسر نے ریاض میں ہائیڈروجن ٹرین کے تجرباتی سفر کا معائنہ کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ہائیڈروجن ٹرین مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ 
سعودی ریلوے ’سار‘ حکام مستقبل میں ہائیڈروجن ٹرین استعمال کرنے کے لیے اس کا تجربہ کررہے ہیں۔ یہ دیکھا جارہا ہے کہ آیا اس قسم کی ٹرین سعودی عرب کے ماحول سے مطابقت رکھتی  ہے یا نہیں۔ 
وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر کے ہمراہ ہائیڈروجن ٹرین کے تجرباتی سفر میں سار کے سی ای او ڈاکٹر بشار بن خالد المالک ، متعدد وزرا اور کئی عہدیدار بھی موجود تھے۔ 
الجاسر نے کہا کہ سعودی عرب میں زیادہ پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم اپنانے کی سکیموں پرعمل کیا جارہا ہے۔
 سار نے اکتوبر 2023 کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ اس نے فرانس کی السٹوم کمپنی کے ساتھ  ہائیڈروجن ٹرین کے تجربات کا معاہدہ کیا ہے۔ 

ہائیڈروجن ٹرین سےپورے خطے کے مستقبل پر مفید ثابت  مرتب ہوں گے(فوٹو، ایکس)

ڈاکٹر المالک نے کہا کہ ریاض میں ہائیڈروجن ٹرین چلانے کے  تجربے کے نتائج پورے خطے میں مستقبل میں مفید ثابت ہوں گے۔
یاد رہے کہ  ہائیڈروجن ٹرین ٹیکنالوجی کے تجربات کا آغاز 2018 میں جرمنی میں ہوا تھا 2020 تک اس کا سلسلہ  جاری رہا۔ 2022 میں محدود پیمانے پر کمرشل بنیادوں پر ہائیڈروجن ٹرین کا استعمال شروع ہوا۔ 

شیئر: