سعودی ریلوے کی طرف سے مسافروں کو 70 فیصد رعایت
ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ رعایتی ٹکٹ 20 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک قابل استعمال ہوگا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ریلوے نے 70 سالہ یوم تاسیس کی مناسبت سے مسافروں کو 70 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریلوے نے انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رعایتی ٹکٹ مشرق اور شمال کی ٹرینوں کے لیے ہوگا۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسافروں کو ریلوے کے رعایتی ٹکٹ بدھ کو خصوصی کوڈ ’RAIL70‘استعمال کرتے ہوئے حاصل ہوگا۔‘
رعایتی ٹکٹ 20 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک قابل استعمال ہوگا۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رعایتی ٹکٹ شمال اور مشرق کی لائن کی بزنس اور اکنامک کلاسوں کے لیے ہوگا۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر آج کے دن دو سو ٹکٹوں کی بکنگ پر 70 فیصد رعایت ہوگی۔‘