مکہ کے خشک پہاڑ سبزہ زاروں میں بدل گئے
مسلسل بارشوں کی وجہ سے پہاڑوں اورمیدان سرسبزہوگئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں موسم سرما کے دوران ہونے والی مسلسل بارشوں سے مکہ مکرمہ کے خشک پہاڑبھی سبزہ زاروں میں تبدیل ہوگئے۔
خوبصورت موسم اوردلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کےلیے مکہ مکرمہ شہر اورقریبی علاقوں کے لوگ سبزہ زاروں پرتفریح کی غرض سے جا رہے ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر غیرمعمولی سبزہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔
پہاڑوں پر سبزے کے مناظر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی پہاڑوں کے دامن میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔