Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں بارش ، جدہ میں موسم خوشگوار ہوگیا

محکمہ موسمیات کی توقعات کے مطابق بدھ 14 نومبر کو مکہ ریجن کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق متوقعہ بارش کے باعث  بدھ کو مکہ ریجن کے تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔ سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے منعقدہ امتحانات بھی بارش کی وجہ سے ملتوی کردیئے تھے۔
 جدہ میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بلدیہ اورشہری دفاع کی جانب سے متوقعہ بارش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں جس کی وجہ سے جدہ کے بیشتر علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات مثالی رہے۔

بدھ کے روزخوشگوار موسم کی وجہ سے بیشترلوگ تفریح کے لیے  ساحل پر پہنچ گئے(فوٹو، ایس پی اے)

سڑکوں پرٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کےلیے ٹریفک پولیس کی اضافی ٹیموں کو شہر کے اہم چوراہوں پر تعینات کیا گیا تھا تاکہ ٹریفک سگنل متاثر ہونے کی صورت میں چوراہوں پرٹریفک کو رواں رکھا جاسکے۔
بدھ کو جدہ میں خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کےلیے بیشتر افراد صبح سے ہی ساحل پرپہنچ گئے۔

شیئر: