Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج عقبہ پرفائیواسٹار سیاحتی فرنٹ قائم کیا جائے گا 

دونوں ٹاورز میں عالیشان ہوٹل ہوں گے (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی نیوم کی مجلس انتظامیہ نے خلیج عقبہ پر نیا سیاحتی اور رہائشی فرنٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق نیوم کمپنی کا کہنا ہے کہ ’اپیکون‘ کو ڈیولپ کیا جائے گا جو جدید ترین وی آئی پی ٹورسٹ فرنٹ ہوگا۔
کمپنی نے توجہ دلائی کہ اپیکون ہوٹلنگ کے شعبے میں فن تعمیر کا نیا ڈیزائن متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔ 
نیوم کے ساحل پر قدرتی مناظر سے مالا مال مقامات پر سیاحتی مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔ اپیکون سیاحتی اور رہائشی فرنٹ دو فلک بوس ٹاورز پر مشتمل ہوگا۔ ان میں سے ایک ٹاور 225 میٹر اور دوسرا  275 میٹر اونچا ہوگا۔  
دونوں ٹاورز میں عالیشان ہوٹل ہوں گے ۔ ہوٹل 41 وی آئی پی ٹورسٹ فلیٹس پر مشتمل ہوگا۔ اس میں 14ونگ ہوں گے۔
سیاحتی کمپاونڈ جو 120 کمروں اور 45 بنگلوں پر مشتمل ہوگا ۔ کمپاونڈ ساحل پر قائم کیا جائے  گا۔

شیئر: