العلا کا خوبصورت موسم، لوگ میدانی علاقوں کا رخ کرنے لگے
العلا کا خوبصورت موسم، لوگ میدانی علاقوں کا رخ کرنے لگے
جمعرات 16 نومبر 2023 5:11
بارشوں کی وجہ سے موسم غیرمعمولی حد تک خوشگوار ہوگیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
العلا کے باشندے اور سیاح موسم خوشگوار ہوجانے پر سیر کے لیے گھروں سے نکل پڑے۔ قدرتی مقامات کے دلفریب مناظر سے لطف اٹھا رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العلا میں کئی روز سے بارش ہورہی ہے۔ درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار تک بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہاں کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
سیر کے لیے جنگلات کا رخ کرنے والے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارا علاقہ متعدد پرکشش خوبصورت مقامات سے مالا مال ہے۔
صالح البلوی نے کہاکہ العلا کمشنری جہاں تاریخی، ثقافتی اور تمدنی مقامات سے مالا مال ہے۔ ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ موجود ہیں۔
العلا کے نخلستان اوربادلوں سے بغلگیر ہونے والے مقامات یہاں آنے والوں کے لیے کشش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
محمد الشھرانی نے کہا کہ وہ مقامی باشندوں کے ساتھ سیرو سیاحت کے لیے آنے والوں کو یہی مشورہ دیں گے کہ قدرتی مقامات کے دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہوں تاہم جہاں بھی جہاں صفائی کا خیال رکھیں کچرا ادھر ادھر نہ پھینکیں۔ درختوں کی حفاظت کریں۔ باربی کیو پارٹیاں مقررہ مقامات پر ہی کریں۔
محمد القاضی نے بتایا کہ وہ ہمیشہ آبادی سے باہر سیر کے لیے جاتے رہتے ہیں۔ آجکل آب و ہوا زیادہ اچھی ہے اور بارش نے موسم کا لطف دوبالا کردیا ہے۔