مقامی خاندان نے زرعی فارم کے اطراف میں واقع ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سپیشل ڈیکوریشن کا بھی اہتمام کیا ہے۔
گھر کے ایک ایک حصے کو شفاف بنایا ہے۔ اس کی وجہ سے سوتے وقت بھی زرعی فارم کا ہر حصہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اجوا ادارے کے انچارج ہاشم البلوی نے کہا کہ زرعی فارم کو ریسٹ ہاوس میں تبددیل کرنے والا منصوبہ زرعی سیاحت کے تصور کو نیا انداز دینے کی کوشش ہے۔
’ہمارا مقصد یہ ہے کہ العلا آنے والے سیاح ہمارے علاقے کی زرعی زندگی کا تجربہ اپنے طور پر کریں۔‘
البلوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرعی فارم کے تمام کارکن فیملی کے ممبر ہیں۔ وہ مختلف کاموں کے ماہر ہیں۔ مینیجمنٹ، ٹرانسلیشن سمیت مختلف امور میں مہارت رکھتے ہیں۔
البلوی نے بتایا کہ یہاں آنے والے سیاحوں کو العلا کمشنری کے عوامی پکوان اور کھانے پینے کی اشیا پیش کی جاتی ہیں۔ اعلی مہارت اور معیار کا خیال رکھا جاتا ہے۔ سیاحوں کو زرعی فارم میں لگے درختوں سے پھل توڑنے کا موقع بھی دیا جاتا ہے۔