نائب وزیر افرادی قوت سے جواد ملک کی ملاقات
جمعرات 16 نومبر 2023 19:59
دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود ڈاکٹر عبداللہ ابوثنین سے جمعرات کو پاکستانی وزیراعظم کے خصوصی معاون محمد جواد ملک نے ریاض میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر وزارت افرادی قوت کے متعدد اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔
فریقین نے سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور افرادی قوت نیز لیبر مارکیٹ کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان موثر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات فریقین کے درمیان تعلقات کے استحکام اور لیبر مارکیٹ میں ایک دوسرے کے تجربات سے واقفیت کے اصولی فیصلے کے تحت عمل میں آئی ہے۔