Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاہدے پر دستخط، پاکستان سعودی عرب کو ورکرز فراہم کرے گا

وزیراعظم کے معاون خصوصی  جواد سہراب ملک نے نیسما اینڈ پارٹنرز کے صدر اور سی ای او سمر عصام عبدالصمد کے ساتھ ریاض میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران جواد سہراب ملک اور نیسما اینڈ پارٹنرز کے صدر کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت خاص طور پر نیسما کے جاری اور آنے والے منصوبوں کے لیے فراہم کرے گا-
جواد سہراب ملک نے کہا کہ ’یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے سے سعودی عرب کے اہم انفراسٹرکچر اور ترقیاتی اہداف میں حصہ ڈالنے کے لیے خاطر خواہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کی راہ ہموار ہوگی۔
جواد سہراب ملک کا کہنا تھا کہ نیسما اینڈ پارٹنرز سعودی عرب میں ایک سرکردہ تعمیراتی کمپنی کے طور پر مملکت کے اندر متعدد میگا پراجیکٹس کے ذمہ دار ہے۔
معاون خصوصی نے پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے لیے عصام عبدالصمد اور نیسما اینڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملاقات میں پاکستان کے سفیر جناب احمد فاروق، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل  کے جوائنٹ سیکرٹری اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی  نے بھی شرکت کی۔

شیئر: