Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کا گھر میں 3 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ

ریجنل ڈائریکٹر ماحولیات نے معمرخاتون کے کارنامے پرانہیں مبارکباد پیش کی(فوٹو، ایکس)
عسیر ریجن میں ایک سعودی خاتون نے گھر میں 5 ہزار مربع میٹر میں 3 ہزار پودے اور درخت لگا کر پورے علاقے ریکارڈ قائم کردیا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل انجینیئر احمد بن محمد  نے 66 سالہ خاتون ھدبا القحطانی کو انکے گھر پہنچ انہیں مبارکباد پیش کی۔ 
ھدبا القحطانی نے اپنے گھر میں مختلف مقامات کو درختوں، قدرتی و تاریخی نوادر سے سجا کراسے غیرمعمولی طور پرخوش نما بنا دیا۔ 
ریجنل ڈائریکٹر وزارت ماحولیات  نے اس حوالے سے میڈیا کے نام اپنے پیغام کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارے معاشرے کی اس خوبصورت مثال کو نمایاں کرکے اچھا کام کیا ہے۔ اس قسم کے کارناموں کو اجاگر کرتے رہنا چاہئے۔ 
یاد رہے کہ  وزارت ماحولیات و پانی  و زراعت سبزہ زاروں کی افزائش اور شجرکاری نیز کھیتی باڑی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
عسیر ریجن میں وزارت کے ڈائریکٹر جنرل نے ھدبا القحطانی کے گھر کا دورہ وزارت کی اسی پالیسی کے تحت کیا۔ 

شیئر: