العقیل نے کہا کہ مرطوب گرم ہوا کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھے گا۔ ہواؤں کا رخ جنوب سے شمال کی جانب ہو گا۔
جنوب سے شمال کی جانب چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے موسم غیرمستحکم رہے گا اس کی شروعات سنیچر کو بارش سے ہو گی۔ حائل اور القصیم ریجن میں درمیانے سے لے کر موسلا دھار تک بارش متوقع ہے۔
العقیل نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی علاقے بھی بارش سے متاثر ہوں گے۔ یہاں درمیانے درجے سے لے کر موسلادھار تک بارش متوقع ہے۔
العقیل نے بتایا کہ جدہ کمشنری میں اتوار کی شام سے لے کر پیر کی صبح تک بارش ہو گی۔
العقیل نے توقع ظاہر کی کہ بارش کا سلسلہ ہفتے کے آخر تک چلے گا۔ اس سے ریاض شہر سمیت پورا ریجن متاثر ہو گا۔ اس کے بعد ہی درجہ حرارت میں کمی ہو سکے گی۔