ٹیلی فون پر موسمی صورتحال معلوم کریں، این سی ایم کی نئی سروس
ٹول فری نمبر پرکال کرنے کے بعد ریجن اورشہر کا انتخاب کیا جائے(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے مملکت کے کسی بھی علاقے میں موسم کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کےلیے ٹول فری ٹیلی فون سروس کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی ’این سی ایم‘ کے ایکس اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی علاقے کی موسمی صورتحال معلوم کرنے کے لیے ٹول فری نمبر 1987 پرٹیلی فون کرکے معلوم کیا جا سکتا ہے۔
ٹول فری نمبر پرفی الحال یہ سروس عربی میں فراہم کی گئی ہے۔ سروس کے ذریعے کسی بھی ریجن اور اس کے شہر کی تازہ ترین موسمی صورت حال سے باخبر رہا جا سکتا ہے۔
ٹول فری نمبر پر کال کرنے کے بعد خود کار سسٹم کے تحت ریجن کا انتخاب کیا جائے جس کےل یے اپنے فون سے 1987 ڈائل کرنے کے بعد ریجن کا انتخاب کرنے کے بعد شہر کا انتخاب کرنے کےلیے مخصوص کوڈ نمبر پریس کیا جائے۔ اگر مکہ مکرمہ ریجن کا انتخاب کیا گیا ہے، اس کے بعد اپنے شہر کے انتخاب کےلیے جدا نمبر کا انتخاب کیا جائے جس کے بارے میں ’این سی ایم ‘ کا سسٹم مطلع کر دے گا۔
سسٹم میں شہر کا انتخاب کرتے ہی اس وقت کے مطابق موسم کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں مطلع کر دیا جائے گا۔
قومی مرکز کی جانب سے براہ راست موسمی حالت یا ہنگامی حالت کے بارے میں جاننے کےلیے بھی کال سینٹر پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جہاں علاقے کے بارے میں تازہ ترین صورتحال کے جوابات دیے جاتے ہیں۔