سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب کا رابطہ
’دونوں وزرا نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرا نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے جنگ بندی کو فوراً روکنے اور انسانی امداد کی بحالی پر زور دیا ہے۔
سعودی اور فرانسیسی وزیر خارجہ نے بحران کے حل پر زور دیتے ہوئے رہائشیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کیا ہے۔