Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان کے خلاف سعودی فٹ بال ٹیم کی پہلی فتح اچھی ابتدا ہے‘

ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی ٹیم کی فتح کوسراہا جارہا ہے(فوٹو، سبق نیوز)
عالمی ذرائع ابلاغ میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں پاکستانی فٹبال ٹیم کو 0-4 سے شکست دینے پر سعودی ٹیم کو سراہا جا رہا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے اٹلی کے ٹرینر روبرٹو مانچینی کی رہنمائی میں پاکستانی ٹیم کو شکست دی۔
سعودی ٹیم ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایشین قومی ٹیموں کے دوسرے راؤنڈ کوالیفائرز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ 
اس حوالے سے سکائی سپورٹس  کا کہنا ہے کہ یہ پانچویں میچ میں ٹرینر کی حیثیت سے مانچینی کی پہلی کامیابی ہے۔ 
اٹلی کے جریدے نے پاک، سعودی ٹیموں کے مقابلے پر تبصرے میں کہا کہ یہ مانچینی کی پانچویں کوشش ہے اور سب سے اہم ہے یہ باقاعدہ پہلا میچ تھا جس میں ٹرینر نے سعودی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ 

سکائی سپورٹس  کا کہنا ہے کہ ، ٹرینر کی حیثیت سے مانچینی کی پہلی کامیابی ہے(فوٹو، ایکس )

اٹلی کے ایک اور جریدے نے مذکورہ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے  کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے پاکستان کے خلاف سعودی عرب  کی کامیابی مانچینی کی پہلی اچھی کامیابی ہے۔ 
سعودی عرب کے انگریزی اخبار ’سعودی گزٹ‘ نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مملکت نے پاکستان کو فٹبال کےمیچ میں شکست دے  کر کامیابی حاصل کی ہے اور یہ ورلڈ کپ  2026 کی جہت میں سعودی عرب کی اچھی ابتدا ہے۔

شیئر: