امریکہ اور برطانیہ کے سفارت کاروں نے سنیچر کو پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
سنیچر کو مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال اور خاص طور پر عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
-
ن لیگ کو حکومت ملی تو کیا مریم نواز وزیرِاعلٰی پنجاب ہوں گی؟Node ID: 806871
-
الیکٹیبلز کی شمولیت، کیا نواز شریف کا دورہ کوئٹہ کامیاب رہا؟Node ID: 812226
-
مریم نواز کا تین برس بعد دورہ کوئٹہ، پذیرائی کیوں نہ مل سکی؟Node ID: 812581
ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات میں امریکی سفیر اور نواز شریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بھی بات چیت کی۔
دوسری جانب امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستانی سیاستدانوں سے جاری ملاقاتوں کے سلسلے میں امریکی سفیر برائے پاکستان ڈونلڈ بلوم نے ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے استقبالیے میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختکف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔‘
’امریکی سفیر نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات اور عوام کے اپنے مستقبل کے رہنماؤں کے انتخاب کے حق کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ امریکہ اور پاکستان کے ’گرین الائنس‘ فریم ورک پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔‘
Readout of U.S. Ambassador Blome’s Meeting with Political Actors in Multan and Lahore pic.twitter.com/71RyskSjaJ
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 18, 2023
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں امریکی سفیر اور نواز شریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بھی بات چیت کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
’قائد مسلم لیگ ن نے خاص طور پر مختلف امریکی رہنماﺅں سے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام امریکی رہنما پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔‘
ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
بیان کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ’آج پاکستان کو درپیش لاتعداد مسائل اور بحرانوں سے نکلنے میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کریں گے۔‘
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
لاہور: 18 نومبر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
محمد نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) نے… pic.twitter.com/rOPh6cZ2OJ
— PMLN (@pmln_org) November 18, 2023