Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز 2023 کے آغاز میں 10 دن باقی

’سعودی گیمز میں 53 مختلف کھیل ہیں جن پر مقابلہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ملک کے سب سے بڑی سپورٹس ایونٹ ’سعودی گیمز 2023‘ کے آغاز میں 10 دن رہ گئے ہیں۔
ریاض میں منعقد ہونے والے سعودی گیمز کے انتظار میں ہزاروں شائقین ہیں جس کے مشعل کو لے کر ملک بھر کی سیر کی جاچکی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی گیمز میں 53 مختلف کھیل ہیں جن پر مقابلہ ہوگا‘۔
’کھیلوں کے لیے مجموعی طور پر دو سو ملین ریال کے انعامات رکھے ہیں جو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو دیئے جائیں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گیمز میں 5713 کھلاڑی شریک ہوں گے جبکہ بعض گیمز زیر تربیت کھلاڑیوں کے لیے بھی مختص ہیں‘۔
’گیمز میں زیر تربیت کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے ابہا، طائف، قطیف، سیہات، جدہ، جبیل، ریاض، دمام اور دیگر شہروں میں مراکز بنائے گئے ہیں‘۔
 

شیئر: