طائف میں پیٹرول سٹیشن کے فیول ٹینک میں دھماکہ، دو زخمی
نازک صورتحال کی وجہ سے زخمیوں کو شاہ فیصل میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا(فوٹو، ایکس)
طائف کے ایک پٹرول سٹیشن کے فیول ٹینک میں دھماکے سے دوافراد زخمی ہو گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیول ٹینک میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طائف کے ’قیا‘ جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔
امدادی ٹیموں نے فیول ٹینک کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہیلتھ کمپلیکس منتقل کیا۔
طبی یونٹ کا کہنا ہے کہ دو افراد کے سر میں شدید زخم آئے جبکہ ان کی ٹانگوں کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی۔
انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انکی نازک صورتحال کے پیش نظد انہیں کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
فیول ٹینک کے حادثے کے زخمیوں کی مدد کے لیے ہیلتھ ٹیموں کے علاوہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار اور شہری دفاع کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی تھیں۔