Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساء ہیکاتھون میں سمارٹ پارکنگ پروجیکٹ سرفہرست

اس جدید ٹیکنالوجی کو حکومتی اداروں کے ساتھ بھی مربوط کیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
الاحساء میں جاری فورم فار سٹارٹ اپس کی ثنا ہیکاتھون میں خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے بنائے گئے ایک پروجیکٹ نے سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خصوصی ضروریات کے لیے سمارٹ پارکنگ کا یہ پروجیکٹ سعودی انجینئر خواتین یقین الثابت، جود الکلیب اور سکینہ العوفی کے تعاون سے یہ ماڈل تیار کیا گیا ہے۔

خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے آسان پارکنگ کا منصوبہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز

یہ پروجیکٹ خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے مختص پارکنگ کی جگہوں کی حفاظت کے لیے ایک تکنیکی حل پیش کرتا ہے۔
یہ منصوبہ ٹیکنالوجی سے منسلک ایک سروس ماڈل قائم کرنے کی کوشش ہے جو معاشرے کے خاص طبقے میں اعتماد پیدا کرتا ہے تاکہ وہ تعلیم اور ملازمت میں اپنے مکمل حقوق استعمال کر سکیں جو بلا رکاوٹ اس کے مستحق ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کو حکومتی اداروں کے ساتھ بھی مربوط کیا جائے گا جس سے پارکنگ کی خلاف ورزیوں کے لیے براہ راست سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
 سمارٹ پارکنگ پروجیکٹ کے بنیادی تصور کے بارے میں الثابیت نے بتایا ہے کہ اس کا مقصد خاص ضرورت مند افراد کی پارکنگ کے لیے مخصوص مقام پر جدید سینسر لگا کر ان کی مدد کرنا ہے۔

خصوصی  افراد کے لیے پارکنگ پلاٹس میں رکاوٹ سے پاک ماحول ہوگا۔ فوٹو ایکس

اس پارکنگ میں جب کوئی گاڑی مطلوبہ بار کوڈ یا سٹیکر کے بغیر پارک کی جائے گی تو یہاں موجود سینسر کے ذریعے فوری انتباہات متحرک ہوں گے۔
جدید منصوبے میں معلوماتی سکرین بھی تیار کی گئی ہے جس میں مخصوص پارکنگ کے لیے جگہ کی دستیابی دکھائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی اور  سزا دی جائے گی۔
سعودی انجینئر نے بتایا کہ عوامی پارکنگ کے تجربے سے یہ تصور ابھرا ہے جس میں خصوصی افراد کے لیے مخصوص پارکنگ کے غلط استعمال کیا جاتا ہے اور مستقبل میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے یہ فعال اقدام کرے گا۔ 
یقین الثابت نے بتایا کہ ٹریفک کی نگرانی کے نظام کے لیے کیمروں کی تنصیب ٹریفک اصول توڑنے والوں کے خلاف تیزی سے نفاذ کو یقینی بناتی ہے اسی طرح یہ پروجیکٹ بھی کامیاب رہے گا۔

بارکوڈ کے بغیر گاڑی سینسر کے ذریعے انتباہات متحرک کر دے گی۔ فوٹو ایکس

اس پروجیکٹ کا سب سے بڑا ہدف خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے پارکنگ پلاٹس میں مخصوص مقام پر کسی قسم کی رکاوٹ سے پاک ماحول کا قیام ہے۔
اس اقدام کا مقصد مخصوص افراد کے لیے پارکنگ کی سہولیات کو بہتر بنانا، ان کی نقل و حرکت کو بڑھانا اور اس خاص طبقے کے حقوق کے بارے میں معاشرے کو آگاہ کرنا ہے جو انہیں بنیادی حقوق سے محروم کرتے ہیں۔
 

شیئر: