سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ اور دھندے میں ملوث افراد گرفتار
اتوار 19 نومبر 2023 21:45
مدینہ میں ایتھوپین درانداز کو نشہ آور گولیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے مدینہ منورہ، الجوف اور عسیر ریجنوں میں نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور دھندے کی متعدد کوششیں ناکام بنادیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے گشتی دستے نے عسیر ریجن کے الربوعہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 44925 ممنوعہ طبی گولیوں، 12 کلو گرام حشیش اور چار ہتھیاروں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
دوسری جانب مدینہ منورہ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ حشیش اور نشہ آور گولیوں کا دھندا کرنے والے ایک ایتھوپین درانداز کو گرفتار کرلیا گیا۔
جازان میں سرحدی محافظوں نے الحائر سیکٹر میں 140 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ سمگلر گرفتار کرلیے گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں