مملکت میں منشیات کی سمگلنگ و دھندا کرنے والے مختلف افراد گرفتار
مملکت میں منشیات کی سمگلنگ و دھندا کرنے والے مختلف افراد گرفتار
جمعرات 10 اگست 2023 21:17
جازان میں سرحدی محافظوں نے 60 کلو گرام قات پکڑی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں انسداد منشیات کے اہلکاروں، سرحدی محافظوں اور سیکیورٹی فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور دھندا کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے، عاجل، سبق اور اخبار 24 کے مطابق جدہ پولیس نے نشہ آور گولیوں کا دھندا کرنے والے دو سعودی شہریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے دھندے سے جمع ہونے والی نقدی بھی ضبط کرلی گئی۔
جازان ریجن میں گشتی سیکیورٹی فورس نے ایک یمنی درانداز کو گرفتار کرکے 336 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) کے دھندے کی کوشش ناکام بنادی۔ قات العیدابی کمشنری میں ایک گاڑی میں چھپا کر منتقل کی جارہی تھی۔
جازان ریجن کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 60 کلو گرام قات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ انہوں نے ضبط شدہ قات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی۔
الجوف پولیس نے القریات کمشنری میں تین افراد کو نشہ آور مادے کا دھندا کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ان سے رقم اور موبائل بھی ضبط کیا گیا۔
جازان ریجن میں سپیشل فورس نے ایک سعودی شہری کو گرفتار کرلیا اس کے قبضے سے 18.1 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی۔ گاڑی میں چھپا کر دھندے کے لیے لے جارہا تھا۔ اس کے قبضے سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں