Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 23 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 284 روپے رہی۔ (فوٹو: سٹیٹ بینک/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76 روپے 05 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 67 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 756 روپے 76 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 740 روپے 99 پیسے، کویتی دینار کی 925 روپے 67 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 78 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 284 روپے اور قیمت فروخت 286 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ 
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 9 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 65 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 95 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے 7 پیسے رہی۔

شیئر: