Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: بس سروس سے 2 ماہ میں ایک لاکھ افراد مستفیض

طائف شہر میں سفر کرنے کےلیے کرایہ 3.45 ریال مقرر ہے(فوٹو سبق)
طائف گورنریٹ میں پبلک بس ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کی بدولت  2 ماہ میں ایک لاکھ افراد نے سفر کیا۔ اس پروجیکٹ کا آغاز ستمبر میں کیا گیا تھا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے  ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ طائف میں پبلک بس سروس کا آغاز شاندار رہا اور دو ماہ میں اس سے ایک لاکھ  افراد مستفیض ہوئے۔
ٹی جی اے نے بتایا کہ یہ منصوبہ طائف میونسپلٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
طائف میونسپلٹی نے بتایا کہ کمشنر طائف شہزادہ سعود بن نھار بن سعود کی سرپرستی میں اس منصوبہ کا افتتاح کیا گیا تھا  اب تک 182 بس سٹاپ مکمل ہو گئے ہیں۔
طائف کی عوامی بس  روزانہ 18 گھنٹے سروس فراہم کر رہی ہے  ۔ مختلف روٹس پر 58 بسیں چلائی جارہی ہیں۔ نیز بس میں معذور اور بزرگ افراد کے لیے سہولت رکھی گئی ہے۔
طائف میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ  پبلک بس ٹرانسپورٹ سروس کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے اور ایپ کے ذریعے سفر کے لیے ٹکٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
دریں اثنا ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان صالح الزوید کا کہنا ہے کہ طائف شہر میں بس سروس کا کرایہ 3.45 ریال مقرر کیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ طائف عوامی بس سروس کے ذریعے کہیں بھی جانے کا کرایہ صرف 3 ریال 45 ہلالے مقرر ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: