ماضی میں جو امور آپ کے لیے باعث تکلیف رہے ہیں ان کے بارے میں مستقل طور پر سوچنا چھوڑ دیں (فوٹو: پکسابے)
خوش رہنا کوئی آرٹ نہیں ہے، ہم سب ہی اچھے اور برے حالات سے گزرتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم خود پر ہمہ وقت اُداسی کی چادر تانے رکھیں اور یہ تصور کریں کہ خوشی ہم سے روٹھ گئی ہے۔
کیوںکہ کوئی انسان ایسا نہیں ہے جس کی زندگی کا ہر دن پرمسرت ہو اور بہت کچھ ایسا ہوتا ہے جو آپ کی سوچ کے مطابق نہیں ہوتا چنانچہ اپنی قسمت یا خود کو قصور قرار دیتے ہوئے کم ہمتی کا شکار نہ ہوں۔
فرض کر لیجئے آپ اگر ایسی کسی صورتِ حال سے دوچار ہو بھی جاتے ہیں تو آپ کی دلچسپی کے لیے کچھ نکات پیش خدمت ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ خوش رہ سکتے ہیں۔
خود کو کھوجنا اور تلاش کرنا مشکل ہی نہیں بلکیہ نفسیاتی مرحلہ بھی ہے جو بعض وقت تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے، تاہم اس سے آپ اپنے ماضی میں جھانکتے ہوئے ان مشکلات کو دریافت کرسکتے ہیں جنہیں حل کرنا آپ کے حاضر اور مستقبل کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔
اپنے گزرے وقت کو کھوجنے کے بعد ان خامیوں کو تلاش کریں جو آپ کے لیے اداسی کا سبب ہیں اور ان امور کی اصلاح کرنے کی کوشش کریں تاکہ وہ آپ کے حال پر اثرانداز نہ ہوں۔
ماضی کے غموں کو بھول جائیں
اہم بات یہ ہے کہ ماضی میں جو امور آپ کے لیے باعث تکلیف رہے ہیں ان سے سبق حاصل کریں۔ انھیں مدنظر رکھتے ہوئے ان میں اصلاح کا پہلو تلاش کریں۔ یہ درست ہے کہ واقعات ہماری زندگی کا حصہ ہوتے ہیں جو مختلف انداز میں اثر انداز ہوتے ہیں، تاہم جو کچھ ہو چکا ہے اسے قبول کرتے ہوئے تکلیف دہ واقعات کو دوبارہ نہ دہرائیں اور ان کے بارے میں مستقل طور پر سوچنا چھوڑ دیں۔
پر سکون نیند
بیشتر سائنسی تحقیق میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ رات کی پرسکون نیند جسمانی افعال اور بہتر صحت کے لیے بے حد مفید ہوتی ہے اس لیے رات کو سونے کی عادت ڈالیں تاکہ ذہنی طور پر پرسکون رہ سکیں۔
اختلافات کو خوش دلی سے قبول کریں
کیا آپ صبح بیداری کے بعد بغیر کسی سبب کے بے ہمتی محسوس کرتے ہیں؟ ایسا ہی ہے تو زیادہ سے زیادہ خوش دلی کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو دور کرتے ہوئے اپنے اندر مثبت سوچ کو اجاگر کریں۔
اپنی ذات کا محاسبہ کریں
ہمارے اطراف کے لوگ ہمارے رویے اور رہن سہن کے طریقوں اور زندگی کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہم لوگ اپنے پسندیدہ افراد کی عادتوں کو لاشعوری طور پر اپنا لیتے ہیں؟
اس لیے یہ ضروری ہے کہ اپنی ذات کا محاسبہ کریں اور اپنے بارے میں واضح راہ کا تعین کریں تاکہ آپ اپنی ذات میں اطمینان حاصل کرسکیں۔
آپ کے اطراف میں اگر ایسے لوگ ہوں جو ہمیشہ خوش باش رہتے ہیں تو آپ بھی ان جیسی عادات کو اپنا لیں گے اور خود سے ہی خوش رہنا پسند کریں گے۔
اپنی قسمت جانیں
یہ درست ہے کہ قسمت ہر ایک کے دروازے پردستک دیتی ہے، تاہم جو افراد وقت کو محسوس کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں۔
آپ اگر اپنی پریشانیوں کے خول میں بند رہتے ہیں اور ہمہ وقت اسی کے گرد ہی اپنی سوچوں کے دائرے میں الجھے رہتے ہیں تو آپ اس آہٹ کو محسوس ہی نہیں کر پائیں گے جو خوشی و مسرت کا باعث بن سکتی ہے۔ شاید وہ خاموش لمحات آپ کی زندگی کو بدلنے والے ہوتے ہیں۔
اپنا ہدف متعین کریں
اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے اہداف متعین کریں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر تحریر کریں۔ روزانہ اپنے اہداف کے حصول کے لیے کی گئی کوششوں کا جائزہ لیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ کتنی پیش رفت ہو رہی ہے۔
مثبت انداز فکر اختیار کریں
کیا موجودہ حالات آپ کی ہمت کو پست کر دیتے ہیں؟ ان اشیا یا چیزوں کی نشاندہی کریں جو آپ کے لیے پریشانی کا باعث ہیں ان سے دور رہیں اور ساتھ ہی مثبت انداز فکر اختیار کریں۔
نئے تجربات سے گزریں
خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے نئے اور ایسے تجربات کریں جو آپ کے لیے باعث مسرت ہوں۔ نئی چیزیں تلاش کریں جن میں آپ کی دلچسپی ہو۔
دوسروں کا خیال رکھیں تاکہ آپ بھی پسندیدہ ہوں
دوسروں کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھیں اور انہیں کبھی خود سے کم تر نہ سمجھیں۔ اپنے مدمقابل کے خیالات کو غور سے سنیں تاکہ آپ بھی دوسروں کی توجہ کا مرکز بن سکیں۔